Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میوزک ویڈیو میں علیزے شاہ کے بولڈ اوتار پر مداح برہم

اداکارہ کی ڈریسنگ پر عوام میں شدید ردعمل سامنے آرہا ہے
شائع 09 دسمبر 2024 10:32am

علیزے شاہ ایک خوبرو پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ اداکار کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں۔ علیزے شاہ کو ایک پرجوش اور انٹرٹینمنٹ سیلیبریٹی کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ”عشق تماشا“، ”عہد وفا“، ”میرا دل میرا دشمن“، ”دل موم کا دیا“، اور دیگر شامل ہیں۔

خوبصورت اداکارہ اپنے بولڈ انداز کے لیے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں جو ان کے گانے کی ویڈیو سے تعلق رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انکی ایک ویڈیو ریلیز ہوئی ہے۔ گانا پنٹرز 21 بینڈ کے متحرک گلوکار یحییٰ اور عسید نے گایا ہےجنہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز پیپسی بیٹل آف دی بینڈز سے کیا تھا۔

تامل اداکارہ اپنی غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے پر پھٹ پڑیں

ویڈیو میں علیزے شاہ کی ڈریسنگ پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے لیکن ان کے مداح ویڈیو میں ان کی جاندار پرفارمنس کی تعریف کر رہے ہیں جو کہ گانے کے وائب سے بالکل میل کھاتی ہے۔

ان کے مداحوں کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ ویڈیو کو مزید خوبصورت بنا رہی ہیں لیکن ان کی انتہائی بولڈ ڈریسنگ پر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہو گئے اور کمنٹس سیکشن میں اپنے سخت ریمارکس بھیجے ہیں۔

ماہرہ خان SRK کے بارے میں سوالات سے کیوں گریزکرتی ہیں؟ وجہ بتادی

entertainment

lifestyle

شخصیات