Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی دارالحکومت کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بدلے میں کیا مانگا گیا؟

دلّی پو؛یس کی صبح سویرے دوڑیں لگ گئیں
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2024 09:49am

پیر کی صبح بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے 44 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے، جس کے بعد تمام اسکول خالی کرا لئے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جو کہ اتوار کی رات 11 بج کر 38 منٹ پر بھیجی گئی تھی۔

ای میل میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمارتوں کے اندر متعدد بم نصب کیے گئے ہیں۔ ’یہ بم چھوٹے ہیں اور بہت اچھی طرح سے چھپائے گئے ہیں‘۔

ٹیکس کٹوتی کیوں کی؟ صارف مشتعل، بینک مینجر کی پٹائی کردی

ای میل بھیجنے والے نے بم ناکارہ بنانے کے لیے 30 ہزار ڈالر کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

ای میل بھیجنے والے نے لکھا، ’اس سے عمارت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن بم پھٹنے سے بہت سے لوگ زخمی ہوں گے‘۔

دہلی پولیس آئی پی ایڈریس کی جانچ کر رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کی تلاش کر رہی ہے۔

بھارت کو بڑا جھٹکا، بنگلا دیش نے ٹیلی کام معاہدہ منسوخ کردیا

فائربریگیڈ حکام بشمول ڈاگ اسکواڈ، بم ڈٹیکشن ٹیمیںں اور مقامی پولیس نے اسکولوں میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔

جس کے بعد ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں اتوار کی صبح روہنی کے پرشانت وہار میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اسکول کے باہر دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے سے اسکول کی دیوار اور قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اب اللہ بولے گا تو؟ بھارتی غنڈے کا مسلمان بچوں پر چپل سے تشدد

اس کے بعد، اگلے ہی دن، 21 اکتوبر کو، اسکولوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی تھی کہ منگل، صبح 11 بجے تک تمام سی آر پی ایف اسکولوں میں بم دھماکے کیے جائیں گے۔ جس کے بعد فوری طور پر تحقیقات کا آغاز ہوا اور یہ دھمکی ایک دھوکہ ثابت ہوئی۔

Bomb Threat

Delhi

Delhi Schools