ریما سے متعلق بیان پر عمران عباس، ناصر ادیب پر برہم
معروف مصنف اور فلم ساز ناصر ادیب کے پاکستانی اداکارہ ریما کے حوالے سے دئے گئے حالیہ بیان پر عمران عباس نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ناصر ادیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اور یونس ملک ریما کو کاسٹ کرنے کے لیے ہیرا منڈی گئے تھے، لیکن وہاں انہیں ریما کی آنکھوں میں وہ مٹھاس نہیں دکھی جو ان کی زبان میں تھی، اس وجہ سے انہوں ریما کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کیا۔
ناصڑ ادیب کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ آج کل کچھ افراد ماضی کی کہانیاں نکال کر مشہور شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اداکارہ نیلی نے فلموں سے کیوں کنارہ کشی اختیار کرلی؟ ناصر ادیب کا انکشاف
عمران عباس کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت شرم کی بات ہے کہ لوگوں کو دوسروں کی ماضی کی کہانیاں نکال کر ان کی موجودہ شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جاتی ہیں‘۔
عمران عباس نے اس عمل کو غیر اخلاقی قرار دیا اور کہا کہ اگر ان افراد کو پتا چل جائے ان کے اعمال دین اسلام کی نظر میں کتنے سنگین ہیں، تو وہ اس سے اجتناب کریں گے۔
Comments are closed on this story.