بنا جسمانی رابطے کے جیل میں قیدی کے امید سے ہونے پر افسران حیران، تحقیقات شروع
جیل میں مرد قیدی کے ساتھ وینٹ کمیونیکیشن کے ذریعے خاتون قیدی ڈیزی لنک حاملہ ہو گئی، فلوریڈا کے قیدیوں نے جیل کی غیر معمولی اسکیم کے ذریعے ’معجزاتی بچہ‘ پیدا کر لیا۔
حکام کے مطابق فلوریڈا کے ٹرنر گلفورڈ نائٹ کریکشنل سینٹر میں 2 قیدیوں کے مبینہ بنا کسی جسمانی رابطے کے حاملہ ہونے کے بعد اندرونی معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، حکام حیران ہیں کہ یہ صورتحال کیسے پیش آئی ہے؟
جون 2023 میں خاتون قیدی ڈیزی لنک نے جیکسن میموریل اسپتال میں بچی کو جنم دیا، حکام کے مطابق 19 جون کو پیدا ہونے والی بچی کی فی الحال لنک کے اہل خانہ کی جانب سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ والدین قتل کے الزامات پرمقدمات کی سماعت کے انتظار میں قید ہیں۔
کبھی آمنے سامنے نہ آنے کے باوجود 29 سالہ لنک اور 23 سالہ قیدی جان ڈیپاز نے جیل کے وینٹیلیشن سسٹم کی مدد سے رابطے کے ذریعے رومانوی رشتہ استوارکر لیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنے خلیوں کو جوڑنے والے وینٹوں کا استعمال نوٹوں اور تصویروں کے تبادلے کے لیے کیا، جس سے انہیں تنہائی سے بھی نجات ملی۔
لنک نے وضاحت کی کہ اتنی دیر تنہائی میں رہنے کی وجہ سے آپ کسی شخص سے بات کرنے میں گھنٹوں گزارنا شروع کر دیتے ہیں، لگتا ہے جیسے آپ ایک ہی کمرے میں ہوں ۔
دونوں قیدیوں کی گفتگو گہرے تعلق میں بدل گئی، جس کے بعد ڈیپاز نے خاندان کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لنک کو بتایا کہ میں بچہ پیدا کرنا چاہتا ہوں، لیکن لگتا ہے میں یہ کام کافی دیر تک نہیں کرسکوں گا۔
قیدی جان ڈیپاز نے ساتھی خاتون قیدی سے کہا کہ اگر مجھے اس کے لئے کسی کو چننا پڑا تو وہ صرف آپ ہی ہوں گی۔
بات چیت کے بعد لنک نے منصوبے مکمل اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ ہاں ہم دونوں ایسا کرسکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیےڈیپاز نے اپنا جرثومہ لنک کو بھیجنے کا طریقہ کار بھی وضع کیا۔
Comments are closed on this story.