Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر کی سینچریاں مارنے کے بعد جوڑے کی شادی، ورلڈ ریکارڈ قائم

جوڑے کو اس وقت محبت ہوئی جس عمر میں بیشتر افراد قبروں میں پہنچ جاتے ہیں
شائع 08 دسمبر 2024 05:41pm
تصویر گنیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر گنیز ورلڈ ریکارڈ

محبت تو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے ، محبت کے لئے عمرکی قید نہیں ہوتی ہے ، دل جوان ہونا چاہیے عمر میں کیا رکھا ہے، کچھ ایسا ہی 100 سالہ برنی لیٹمین اور 102 سالہ مارجوری فٹرمین کے ساتھ ہوا ۔

امریکی شہر فلاڈ لفیا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو اس وقت محبت ہوئی جس عمر میں بیشتر افراد قبروں میں پہنچ جاتے ہیں۔

ان دونوں نے 9 سال کی محبت کے بعد شادی کی اور دنیا میں شادی کرنے والے سب سے معمر جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رواں برس مئی 2024 میں شادی کے وقت دونوں کی مجموعی عمر 202 سال 271 دن تھی ، تاہم اب گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ریکارڈ کا اندراج کیا گیا ہے۔

ان دونوں کی محبت کی داستان بزرگوں کی رہائش کے لیے قائم ایک مرکز میں ہوئی جہاں دونوں مقیم تھے، ان کی ملاقات 9 سال قبل ایک پارٹی میں ہوئی ، وہ ایک دوسرے کو چاہنے لگے۔

معلوم ہوا ہے کہ دونوں پنسلووانیا یونیورسٹی میں بھی ساتھ پڑھتے رہے مگر ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

جب 19 مئی کو دونوں کی شادی کا اعلان ہوا تو برنی لیٹمین کی پڑپوتی نے کہا کہ اس وقت جب دنیا میں بہت زیادہ اداسی اور خوف پھیلا ہوا ہے، کچھ ایسا شیئر کرنا بہتر ہے جس سے لوگ خوشی محسوس کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے 100 سال دادا اپنی 102 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں، جوڑے کی پہلی شادی 6 دہائیوں تک برقرار رہی، اب 100 سال کی عمر میں وہ ایک بار پھر محبت پانے میں کامیاب ہوگئے۔

معمر جوڑے کی شادی یہودی روایات کے مطابق ہوئی ،دونوں اپنے پیاروں سامنے ایک دوسرے کے شریک حیات بنے۔ دونوں تقریب میں وہیل چیئر پر آئے اورزندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا۔

world

Amrica