Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے نے وویک کو گھر بلا کر کیا سلوک کیا؟

'ٹوئنکل کھنہ نے آکر کہا تم لوگ اب اپنے گھر چلے جاؤ'
شائع 08 دسمبر 2024 05:15pm

بالی ووڈ کرئیر میں ناکامی کے بعد کامیاب بزنس مین بننے والے وویک اوبرائے نے اکشے کمار کی جانب سے سے کی گئی انوکھی دعوت کا قصہ سنا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

وویک اوبرائے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک دفعہ اکشے کمار نے انہیں اور رتیش دیش مکھ کو دعوت پر بلایا۔

سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر داخل ہو کر دھمکی دینے والا شخص گرفتار

وویک نے بتایا کہ ’ہم اکی (اکشے کمار) کے گھر پر تھے، ساڑھے 9 بجتے ہی اکی اٹھ کر چلے گئے اور ہمیں لگا کہ وہ واش روم گئے ہوں گے، ساڑھے 10 بج گئے وہ واپس نہیں آئے، ہم لوگ ڈنر ٹیبل پر بیٹھ کر ان کا انتظار کرتے رہے کہ شاید کسی کام سے گئے ہوں گے اور تھوڑی دیر میں آجائیں گے‘۔

وویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ ایک گھنٹہ گزر گیا، دو گھنٹے گزر گئے، تین گھنٹے گزر گئے لیکن اکشے کمار واپس نہیں آئے اور اس کے بعد اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ہمارے پاس آئیں اور انہوں نے ہم سے کہا کہ ’تم لوگ اب اپنے گھر چلے جاؤ کیونکہ اکشے سونے چلے گئے ہیں‘۔

وویک اوبرائے نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا؟ آخر کار وجہ بتادی

وویک اوبرائے نے کہا کہ اکشے اپنے لائف شیڈول کو بے انتہا پابندی سے فالو کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے وقت پر ہی سونے چلے جاتے ہیں جو ایک بہت اچھی بات ہے۔

خیال رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ میں اپنی فٹنس، فلموں میں اسٹنٹس اور ٹف روٹین کی وجہ سے مشہور ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اکشے کمار اپنی ڈیلی روٹینز سے کوئی کمپرومائز نہیں کرتے ہیں۔

قتل کیس میں بہن کی گرفتاری کے بعد نرگس فخری نے پہلی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

ان کو جم کے ٹائم جم اور کھانے کے ٹائم کھانا پسند ہے اور وہ اپنی نیند کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں۔اکشے کمار صبح اٹھنے کے عادی ہیں اور وہ رات میں بھی جلدی سونا پسند کرتے ہیں۔

Akshay Kumar

Bollywood Actors

Vivek Oberoi