Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
24 Shawwal 1446  

مری جانے کے خواہشمند خبردار، پی ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری

انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات، سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی
شائع 08 دسمبر 2024 05:12pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

ترجمان پی پی ڈی ایم کے مطابق مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں تک مزید بارش و برف باری کےامکانات ہیں، بارش اوربرف باری کےباعث سڑکوں پرٹریفک کی روانی متاثرہوسکتی ہے، سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جارہا ہے۔

مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری، کشمیر میں سیاحوں کی 20 گاڑیاں پھنس گئیں

مری، موسم سرما کی دوسری برفباری کا آغاز، سیاحوں کیلئے الرٹ جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، ہیوی مشینری کے استعمال سے برف کوساتھ ساتھ ہٹایا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ سیاحوں کو موسم کی مناسبت سے سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فسیلیٹیشن مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

سیاحوں سے گزارش ہے کہ موسم کی صورت حال کا جائزہ لےکر سفرپرنکلیں، مری ملکہ کوہسار ہے ، کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو،شہری احتیاط کریں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

rawalpindi

PDMA

travel advisory