Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے
شائع 08 دسمبر 2024 02:13pm

حکومتی اداروں نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی ہیں۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈے میں ملوث افراد قانونی گرفت میں آنا شروع ہو گئے، حکومت نے سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں تیز کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگینڈے میں ملوث مزید 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزمان میں محمد اسامہ عمر فاروق، علی شان، محمد شوکت، میاں محمد عمران اور محمد بلال، غلام اکبراور محمد ابو بکر شامل ہیں، جن پر مقدمات درج ہوئی ہے، ان تمام ملزمان کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 32 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اسلام آباد

social media

social media influencer