سوات میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 2 بھائی جاں بحق
سوات کے علاقہ تندوڈاگ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے دو کم عمر بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سوات پولیس اسٹیشن رحیم آباد کے حدود تندوڈاگ میں گیس سلینڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں بارہ سالہ سمیع اللہ ،چار سالہ سلیمان دونوں بھائی جاں بحق اور ایک بچہ طفیل شدید زخمی ہے زخمی کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے گبول ٹاون شفیق کالونی گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق 2 منزلہ عمارت میں خستہ حال سوئی گیس کی گیس لائن موجود تھی۔
بورے والا میں گیس سلنڈر پھٹنے سے باپ دو بیٹوں سمیت جھلس کر جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ قریب ہی الیکٹرک تاریں تھی جس سے شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہوا۔
ہولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے میں آگ سے جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کا ملبہ دوسرے گھر پر گرا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث ملبے تلے دب کر چار افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed on this story.