Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی میں سردی زور پکڑنے لگی، درجہ حرارت مزید گرگیا

شہر قائد میں آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
شائع 08 دسمبر 2024 11:22am

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج ہے، جہاں سردی اپنا زور پکڑتی جا رہی ہے، شہر قائد میں آج درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہوگیا، جس کے باعث درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی رنگ جمانے لگی، شہر میں درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 2 دن کے مقابلے میں درجہ حرارت میں مزید 2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

ملک میں ٹھنڈ کو ٹاپ گیئرلگ گیا، کئی شہروں میں بادل برس پڑے، سردی بڑھنے کا امکان

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی انیس نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 119 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں موسم سرد ہونے کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات پہننا شروع کردیے۔ صوبہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

Cold Weather

karachi weather

Met Office

karachi weather today

karachi cold weather