Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مولانا فضل الرحمان کو مدارس رجسٹریشن بل پاس کروانے کی جلدی کیوں، دو دن کا انتظار کیوں مسترد؟

مدارس رجسٹریشن بل کو صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں بھیجا ہے، قادر ندوخیل
شائع 07 دسمبر 2024 10:55pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کا مدارس رجسٹریشن بل پر جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا افضل الرحمان کی شکایات پر کہنا ہے کہ مدارس وزارت تعلیم کے تحت ہیں اور وزارت تعلیم صوبائی چیپٹر ہے۔

قادر خان مندوخیل نے آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام تعلیمی، صحت اور کئی دیگر ادارے صوبے کے ماتحت ہیں، مدارس وزارت تعلیم کے تحت ہیں اور وزارت تعلیم صوبائی چیپٹر ہے، اسلام آباد میں ایک آدھ کالج کے علاوہ اور کوئی ہے ہی نہیں، وزیر تعلیم ایسے ہی بیٹھا رہتا ہے، پیپلز پارٹی نے اعتراض بھی کیا ہے کہ وفاقی اداروں کی وزارتوں کو ختم کیا جائے۔

ہمارے مدرسوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، اسٹبلشمنٹ اور بیوروکریسی پر کوئی اعتماد نہیں، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کو صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں بھیجا ہے، جوائنٹ سیشن ہونے دیں، اس میں کوئی چیز نکالنی ہے یا کچھ ڈالنا ہے تو وہ یقیناً مولانا فضل الرحمان اور تمام پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا ایشو نہیں ہے کہ اس کیلئے احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔

پیچیدگیوں کی وجہ سے مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں وقت درکار ہے، وزیر مذہبی امور

قادر مندوخیل نے بل پر مولانا فضل الرحمان کی جلد بازی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ جب ایک شخص بیٹھنے کو تیار ہی نہیں اور دو دن انتظار نہیں کرسکتا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا، بہرحال مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے ان کو جیسے بہتر لگے وہ کرسکتے ہیں۔

Madaris Registration Bill