Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

بنوں اسپتال میں زیر علاج عمرقید کی سزا پانے والا مجرم فرار

مجرم حکیم خان کو آپریشن کے لئے گذشتہ روز سینٹرل جیل بنوں لایا گیا تھا
شائع 07 دسمبر 2024 10:36pm

خیر پختنوںخوا پولیس کی غفلت و لاپروائی سے خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں میں زیر علاج منشیات کیس میں عمرقید کی سزا پانے والا مجرم فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مجرم محمد حکیم خان سکنہ کرم کو آپریشن کے لئے گذشتہ روز سینٹرل جیل بنوں سے خلیفہ گل نواز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم وہ موقع پا کر فرار ہوگیا۔

جرگے کی کوششیں کامیاب، بنوں سے اغوا 7 پولیس اہلکار بازیاب

بنوں میں شہری کے اغوا کی کوشش پولیس نے کیسے ناکام بنائی؟

مجرم محمد حکیم ولد لعل بادشاہ قوم مسو زئی سکنہ ریگو کلہ صدہ ضلع کرم کو عدالت کی جانب سے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

KPK

cm kpk

Bannu