سوچ کر کھیلتا تو کبھی ریکارڈ نہیں بنا سکتا تھا ، شاہد خان آفریدی
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں کینیا میں سری لنکا کے خلاف بغیر سوچے بیٹنگ کرنے گیا تھا ، اگر سوچ کر کھیلنے جاتا توشاید کبھی ریکارڈ نہیں بنا سکتا تھا۔
آرٹس کونسل کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے سیشن میں شاہد خان آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کراچی کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ بہت کھیلی ہے ، کیریئر کی تمام کرکٹ بھی کراچی میں ہی کھیلی ۔
انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے سب سے زیادہ ادب کا شوق رکھتے ہیں، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ پروفیشنل ہیں ، ان کا ڈریسنگ سینس سب سے بہتر ہے ، آج میں کراچی کے دوستوں کیساتھ گپ شپ کروں گا ۔
مجھے زینب مارکیٹ جانا بے حد پسند تھا، ماہرہ خان کی دلچسپ یادیں
سابق کپتان نے مزید کہا کہ باہر سے شاہد آفریدی کیسا ہے یہ تو سب جانتے ہیں ، شاہد آفریدی اندر سے کیسا ہے یہ صرف اوپر والا ہی جانتا ہے۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں کپتان بنا تو سب کو ساتھ لیکر چلا ، اسپاٹ فکسنگ کے تینوں کھلاڑی اس وقت میرے میچ ونر تھے، چاہتا تو انہیں ٹیم سے باہر کرسکتا تھا ، قدرت نے ان تینوں کو پکڑوا دیا ۔
ماہرہ خان SRK کے بارے میں سوالات سے کیوں گریزکرتی ہیں؟ وجہ بتادی
اردو کانفرنس کے سیشن میں شاہد آفریدی نے کہا کہ چھپ چھپ کر کیوں گیند کا بنایا جائے، یہ کام کھلم کھلا کرنا چاہیے۔
Comments are closed on this story.