پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا
پنجاب یونیورسٹی کےطالبعلم کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔ گاڑی میں بیٹھےمقتول کےدوست حذیفہ سےگولی حادثاتی طورچلی جس سےرانا عمارجینڈر سٹڈی کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔
لاہور پریس کے ایس اہس پی اقبال ٹائون بلال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا عماردلاور، عبداللہ اورحذیفہ کےساتھ پی سی ڈھابہ پنجاب یونیورسٹی گاڑی میں موجود تھا،گاڑی اور 9ایم ایم پسٹل دلاورکا تھا، انہوں نے بتایا کہ دلاورسے پسٹل گاڑی کے پیچھے بیٹھےحذیفہ نےمانگ اورجب حذیفہ نے چیمبر مارا تو اچانک بریسٹ کی شکل میں گولیاں چل گئیں۔
پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی: انتظامیہ کا طلبا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
طالبعلم کی ہلاکت، چیف سیکورٹی افسرکی معطلی تک احتجاج رہیگا، ناظم اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی
انہوں نے بتایا کہ 3 گولیاں گاڑی کی سیٹ کو پھاڑتےہوئےعمارکو لگیں گولیاں لگنے پر رانا عمار کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہارگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوری پولیس ٹیم تشکیل دی جس نےکارروائی کرتےہوئےملزم دلاورکو اسپتال سے جبکہ دوسرے ملزم خذیفہ کو گجرات کےنواحی علاقےسےگرفتارکیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کے طلباء تنظیم کی جانب سے واقعے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، تینوں اسٹوڈنٹس کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.