Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان کا گھر منہدم کرنے کے احکامات

"مسٹر پرفیکشنسٹ" کو ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے
شائع 07 دسمبر 2024 03:10pm

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان، جو کہ ”مسٹر پرفیکشنسٹ“ کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے اپنے شاندار کیریئر کے ذریعے بے شمار ہٹ فلمز انڈسٹری کو دی ہیں۔ انہوں نے اپنی پروڈکشن ہاؤس ”عامر خان پروڈکشن“ کے ذریعے بھی کئی کامیاب فلمیں پیش کی ہیں۔ جنہوں نے مداحوں کے دلوں میں اور جگہ بنالی ہے۔

حالیہ برسوں میں عامر خان نے اداکاری سے کچھ وقفہ لیا ہے، لیکن انہوں نے بالی ووڈ کو مکمل طور پر چھوڑا نہیں۔

عامر خان کا شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف

اس وقت ان کی پورے توجہ پروڈکشن پر مرکوز ہے۔ لیکن بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ کو ایک بڑے خطرے کاسامںا ہے۔ ا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں واقع ان کا رہائشی مکان منہدم ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، عامر خان جس عمارت میں رہتے ہیں، وہ 24 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 9 اپارٹمنٹس عامر خان کی ملکیت ہیں۔ تاہم، عمارت کے 40 سال پرانے اسٹرکچر کی وجہ سے بھارتی حکومت نے اسے منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پہلے عمارت کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا جائے گا، اور اس کے بعد یہاں دوبارہ تعمیرات کی جائیں گی۔

عامر خان اس وقت اپنی نئی فلم ”ستارے زمین پر“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو کہ پوسٹ پروڈکشن کے مراحل سے گزرنے کے بعد اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات