Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
25 Ramadan 1446  

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ، 2024 کی رپورٹ جاری

اسلام آباد پولیس جہاں احتجاج سے نمٹ رہی تھی تو دوسری جانب جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا رہا
شائع 07 دسمبر 2024 02:26pm

سال 2024 کے دوران پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح بڑھتی ہی چلی گئی۔ مختلف واقعات میں 125 افراد جاں بحق ہوئے، چوری اور رہزنی کی 3200 وارداتیں ہوئیں، راولپنڈی میں 272 افراد قتل ہوئے۔

2024 میں اسلام آباد جہاں سیاسی کشیدگی ،احتجاج اور دھرنا کا مرکزی پنڈال رہا تو وہیں جرائم پیشہ افراد بھی متحرک دکھائی دیئے۔ اسلام آباد میں سیاسی جماعت سمیت چھ سے زائد بڑے احتجاج کیے گئے، حفاظتی اقدامات کے تحت ہزاروں اہلکاروں کی تعیناتی اور شہر کی بندش کی گئی صرف 24 نومبراحتجاج کو روکنے کی مد میں 33 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

ایک جانب اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کے احتجاج سے نمٹ رہی تھی تو دوسری جانب جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا رہا، رواں سال مختلف واقعات میں 125 افراد قتل ہوئے، راہزنی، چوری اور ڈکیتی کی تین ہزار دو سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ شہری 370 گاڑیوں اور 3300 سے زائد موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج نئے مقدمات کی تعداد سامنے آگئی

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا جرائم کنٹرول کرنے اورشہریوں کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا

سیکریٹری داخلہ نے اسلام آباد میں براہ راست فائرنگ کا دعویٰ مسترد کر دیا

راولپنڈی میں 273 قتل اور ڈکیتی راہزنی میں 20 افراد جاں بحق ہوئے وہیں جنسی زیادتی کے 205 اور بھتہ خوری کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کو فی الفورعملی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ شہری خود کو گھروں میں محفوظ سمجھیں۔

اسلام آباد

crime report

2024 report