Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں صبح جلدی اٹھنے کے 5 آسان ٹوٹکے

سردیوں میں صبح سویرے بستر چھوڑنا سب سے مشکل ہوتا ہے
شائع 07 دسمبر 2024 01:49pm

سردیوں میں صبح سویرے بستر چھوڑنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی صبح اٹھنے میں دشواری کا سامنا ہو تو یہ 5 ٹوٹکے ضرور آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔

ہم میں سے ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرے گا کہ سردی کے موسم میں جسم تھوڑا سست ہوجاتا ہے۔ سردی کی ٹھنڈی ہوا میں صبح کو لحاف کی گرمی میں آنے والی میٹھی نیند سے اٹھنا آسان نہیں ہوتا لیکن کیا کیا جائے صبح اٹھے بغیر کوئی کام بھی نہیں ہوسکتا۔ نیند خواہ کتنی ہی میٹھی کیوں نہ ہو نیند کی قربانی دینی پرتی ہے کچھ لوگوں کے لیے یہ کسی اذیت سے کم نہیں اور لاکھ کوشش کے باوجود وہ صبح وقت پر نہیں اٹھ پاتے۔

اگر آپکا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہےتو آپکی مدد کے لیے چند ٹوٹکے حاضر ہیں۔ جو آپ کی مدد کرسکتے یں۔

رات کو سونے کا وقت مقرر کر لیں

صبح وقت پر بیدار ہونے کیے لیبے ہہت ضروری ہےکہ رات کو سونے کا وقت مقرر کیا جائے۔ اس کے لیےمناسب شیڈول تیار کریں ۔ کم سے کم آٹھ سے نو گھنٹے پہلے سو جایا کریں۔ تاکہ صبح وقت پرآنکھ کھل سکے۔ کچھ دن مسلسل اس شیڈول پر عمل کرنے سے آپ کا جسم بھی اسی روٹین کا عادی ہوجائے گا اور آپ کی آنکھ خود بخود مقررہ وقت پر کھلنا شروع ہوجائے گی۔

الارم کو بستر سے دور رکھیں

اکثر لوگ صبح اٹھنے کے لیے الارم لگاتے ہیں، لیکن جیسے ہی الارم بجتا ہے، وہ اسے بند کر کے واپس گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی صرف رسمی طور پر الارم نہیں لگا رہے ہیں اور آپ واقعی صبح جلدی اٹھنا چاہتے ہیں تو اپنے الارم کو ہمیشہ بستر سے تھوڑا دور رکھیں۔ ایسی صورت حال میں جب صبح الارم بجتا ہے تو اسے بند کرنے کے لیے آپ کو کچھ فاصلہ پیدل جانا پڑے گا جس سے آپ کی نیند خود بخود خراب ہو جائے گی۔

سونے سے پہلے اسکرین ٹائم صفر رکھیں

رات کو جلدی سونے کے لیے موبائل اسکرین یا لیپ ٹاپ سے دور رہنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ صبح جلدی اٹھنا چاہتے ہیں تو سونے سے تقریباً 2 گھنٹے پہلے اپنا موبائل اور لیپ ٹاپ بند کر دیں۔ اس کے بجائے کوئی اچھی کتاب پڑھیں۔ کتاب پڑھنے سے ذہنی سکون ملتا ہے جس سے نیند بھی بہتر ہوتی ہے۔ جب کہ جب آپ اپنا فون یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے کے بعد سوتے ہیں تو آپ کا دماغ متحرک رہتا ہے اور آپ گھنٹوں ٹال مٹول کرنے کے بعد بھی جلدی نہیں سوتے ہیں۔

اپنے آپ کی حوصلہ افزائی کریں

صبح سویرے بیدار ہونے کے لیے خود کو متحرک رکھنا بہت ضروری ہے۔ سردیوں کے موسم میں یہ کام اتنا مشکل ہوتا ہے کہ مضبوط قوت ارادی کے بغیر ممکن نہیں۔ کئی بار لوگ صبح جلدی اٹھنے اور رات کو سونے کا ارادہ کرتے ہیں لیکن جب اٹھنے کا وقت آتا ہے تو وہ سستی محسوس کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر آپ چاہیں تو صبح کے لیے کچھ ایسا منصوبہ بنا سکتے ہیں جس سے آپ کو حوصلہ ملے۔ جب آپ کو اپنی نیند سے زیادہ کوئی چیز عزیز ہو گی تو آپ خود بخود وقت پر جاگ جائیں گے۔

lifestyle

Hacks