Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

نومئی کے مقدمہ میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت ایک سو ساٹھ ملزمان پر فرد جرم عائد

تھانہ غلام محمدآباد میں درج مقدمہ میں کارکنان پر فرد جرم لگائی گئی
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2024 02:03pm

فیصل آباد میں نومئی کو تھانہ سول لائن اور تھانہ غلام محمد آباد میں ہونے والے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 160 کارکنان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تھانہ غلام محمد آباد میں درج مقدمے میں کارکنان پر فرد جرم لگائی گئی جبکہ تھانہ سول لائن کے دونوں مقدمات میں بھی کارکنان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت، بشمول شبلی فراز اور زرتاج گل، نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

زرتاج گل سمیت دیگر قیادت کو 14 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق یہ طلبی ان کی موجودگی کی ضرورت کے لیے ہے۔

paksitan

9 May

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)