عامر خان کا شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
جاری ریڈ سی فلم فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے، عامر نے تقریباً چھ ماہ قبل دونوں اداکاروں کے ساتھ ایک ساتھ فلم کرنے کے بارے میں ہونے والی گفتگو کا اشتراک کیا اور کہا کہ وہ ”صحیح اسکرپٹ“ کا انتظار کر رہے ہیں۔
ماہرہ خان SRK کے بارے میں سوالات سے کیوں گریزکرتی ہیں؟ وجہ بتادی
بات چیت کو یاد کرتے ہوئےعامر نے بتایا کہ تقریباً چھ ماہ قبل شاہ رخ، سلمان اور میں ایک ساتھ تھے اور ہم نے اس کے بارے میں بات کی تھی۔ دراصل میں ہی وہ شخص تھا۔ جس نے اس ارادے کو ظاہر کیا تھا۔
عامر نے کہا، ”میں نے شاہ رخ اور سلمان سے کہا کہ اگر ہم تینوں ایک ساتھ فلم نہیں کریں گے تو یہ افسوسناک ہوگا۔“
بالی ووڈ کے تین بڑے ناموں کے ایک ساتھ آنے کا خیال مداحوں کے درمیان کافی دیر سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ عامر نے بتایا کہ شاہ رخ اور سلمان دونوں نے اس خیال کو قبول کیا تھا اور وہ صحیح اسکرپٹ کا انتظار کررہے ہیں۔
عامر نے اس سے قبل کپل شرما کے شو میں بھی اس کے بارے میں بات کی تھی اور ہندی میں کہا تھا، “ہم اتنے سالوں سے ایک ہی انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں اور اپنے کریئر کے اس موڑ پر، اگر ہم ایک ساتھ کوئی فلم نہیں کرتے، ناظرین کے ساتھ ناانصافی ہو گی ہمیں کم از کم ایک فلم ضرور کرنی چاہیے۔
Comments are closed on this story.