Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب اللہ بولے گا تو؟ بھارتی غنڈے کا مسلمان بچوں پر چپل سے تشدد

پریشان کن ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سخت برہم
شائع 07 دسمبر 2024 11:07am

بھارت میں تاحال مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہے۔ وہاں کئی شہروں میں مسلمانوں کو تنگ کرکے اُن پر تشدد کیا جاتا ہے جس کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آتی ہیں۔ مودی سرکار میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس طرح کی ایک اور پریشان کن ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس میں چند نوجوانوں کو طالب علم پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک نوجوان تین مسلمان بچوں کو جوتے سے مارہا ہے اور انہیں اللہ کا نام لینے سے روکتا ہے، اس کے بجائے جے شری رام زبردستی بلوانے پر مجبور کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کیپ پہنا ایک نوجوان چپلوں سے بچوں کو مار کر گالم گلوچ کر رہا ہے، واقعے کی ویڈیو ایک شخص نے کیمرے میں ریکارڈ کرلی۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اس وقت مزید پرتشدد ہو گیا جب ایک لڑکے نے مار کھاتے وقت اللہ کہا۔ جس کے بعد اس نے انہیں مزید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خوفزدہ بچوں نے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانا شروع کر دیے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچے ضلع رتلام کے امرتساگر تالاب میں زیر تعمیر تفریحی پارک کے پاس بیٹھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے سائبر حکام سمیت ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ دو نامعلوم افراد کے خلاف حملہ، بدسلوکی، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ملزمان کی تلاش کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

Force

man

hitting children

slipper

muslim kids

chant jai Shree Ram