Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محبوبہ کو شادی کی منفرد پیشکش

نوجوان کی پیشکش دیکھ کر لوگ بھی حیران
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2024 04:44pm

مرد خواتین سے شادی کے لیے ان کا مختلف طریقوں سے دل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہی میں ایک نوجوان بھی شامل ہے جس نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کا سب سے منفرد طریقہ کار اپنا کر سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے رہائشی ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر سے اڑان بھر کر فضاء میں ’میری می‘ (MARRY ME) کے الفاظ اور دل کا نشان اسکیچ کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

فلائٹ ریڈار ہیلی کاپٹر کی پرواز سے فضا میں لکھے گئے الفاظ ’میری می‘ اور دل کے نشان کی تصویر سامنے لایا۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق یکم دسمبر کو پولینڈ کے نواحی علاقے میں الیگزینڈر نامی نوجوان نے سرخ، سفید اور سیاہ رنگ کا خوبصورت ہیلی کاپٹر کرائے پر لے کر پائلٹ کے ساتھ ایئر پورٹ سے دوپہر 12 بج کر 38 منٹ پر اڑان بھری۔

لڑکیوں کیلئے انوکھی پیشکش، دیہات میں شادی کریں اور 7 ہزار ڈالر پائیں

ہیلی کاپٹر نے 15 منٹ کی مسافت پر فضائی حدود کی پابندی سے صاف علاقے جاکر 700 فٹ کی بلندی پر 1 گھنٹے تک پرواز جاری رکھی، پائلٹ اور الیگزینڈر ہی جانتے تھے کہ دراصل اس اڑان سے کیا خاص کیا جانا ہے، جب پرواز اختتام کو پہنچ رہی تھی اور ہیلی کاپٹر ایئر پورٹ کے طرف واپس جا رہا تھا تو پائلٹ جیسک الیگزینڈر کواشارہ کر کے مطلع کیا۔

الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا سے فلائٹ ریڈار پر اپنی پرواز کو ٹریک کرنے کا کہا، جیسے ہی اولیویا نے موبائل فون سے فلائٹ ریڈار پر ہیلی کاپٹر کو ٹریک کیا تو پرواز کا روٹ دیکھتے ہی وہ ’یس‘ کہتے ہوئے چیخ اٹھی اور اس کے ساتھ ہی الیگزینڈر نے شادی کی پیشکش کی خاص انگوٹھی نکال کر اپنی محبوبہ کو پہنا دی۔

Wedding

PROPOSAL

Man uses helicopter

marry me