بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ میں بھارتی بولر کی تیز ترین ڈیلیوری، معاملہ کیا نکلا
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں جاری ہے، میچ کے پہلے دن بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم آسٹریلوی بولرز کی عمدہ گیند بازی کی بدولت 180 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسری اننگز میں بھارتی بولرز کی باری آئی تو محمد سراج کی تیز ترین ڈیلیوری نے شائقین کرکٹ کے ہوش اڑا دیے۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پنک بال ٹیسٹ کے پہلے دن کے دوران اسپیڈ گن کی تکنیکی خرابی نے بھارتی بولر محمد سراج کی ڈلیوری 181.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ظاہر کردی جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی بیٹر کو آسٹریلوی بولر کیخلاف لفظی گولہ باری مہنگی پڑگئی
ایسا آسٹریلیا کی اننگز کے 24ویں اوور کے دوران پیش آیا جب اسپیڈ گن نے دکھایا کہ سراج کی آخری ڈلیوری ناقابل یقین رفتار سے بیٹر کی جانب گئی۔
خیال رہے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین ڈیلیوری 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کی تھی۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو جھٹکا لگا کہ جب محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جو ایک تکنیکی خرابی تھی۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے آئی سی سی چئیرمین بننے کے بعد اثرات سامنے آنے لگے۔
Comments are closed on this story.