Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دپیکا پڈوکون ماں بننے کے بعد دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں پہلی بار منظرعام پر

سفید سویٹ شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس دپیکا پڈوکون کا مداحوں نے شاندار استقبال کیا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2024 10:45am

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ماں بننے کے بعد دلجیت دو سانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی، جس پر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اپنی بیٹی دعا کو جنم دینے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئیں۔ وہ بنگلور میں گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شریک ہوئیں، جہاں وہ پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

دیپکا پڈوکون کی بیٹی کے لیے نادیہ حسین کا جوش ٹرولنگ کا شکار

دیپیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

دیپیکا کا رنویر سے رشتے کے باوجود دوسرے مردوں سے تعلقات کا انکشاف

سفید سویٹ شرٹ اور نیلی جینز میں ملبوس، ماں بننے بعد کے بعد دیپکا پڈوکون پرسکون نظر آئیں۔ اداکارہ کا کنسرٹ ہال میں داخل ہونے پرشاندار انداز میں استقبال کیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب دیپکا پڈوکون اپنے بچے کا خیرمقدم کرنے کے بعد مداحوں اور تماشائیوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتے ہوئے عوام میں دیکھی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار کی جوڑی دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

film star