Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

بنگلا دیش نے جدید ترین ڈرون تعینات کردیے، بھارتی فوج بھی ہائی الرٹ

ہندوؤں پر مظالم کے پروپیگنڈے کے باعث بنگلا دیش میں بھارت مخالف جذبات مزید بھڑک اٹھے۔
شائع 06 دسمبر 2024 08:49pm

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارت کی جانب سے بنگلا دیش میں ہندوؤں پر انسانیت سوز مظالم کے پروپیگنڈے نے بنگلا دیش میں بھارت مخالف جذبات مزید بھڑکادیے ہیں۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت عالمی برادری کو باور کرارہی ہے کہ بنگلا دیش مذہبی بنیاد پر انتہا پسند ریاست میں تبدیل ہو رہا ہے۔

بنگلا دیش کی فوج نے بھارت سے ملنے والی سرحد پر ترکیہ سے خریدے ہوئے جدید ترین ڈرون تعینات کردیے ہیں۔ بھارتی فوج نے اس اقدام کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی نے بنگلا دیشی بارڈ سیکیورٹی فورس کے اقدام پر واویلا مچاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سلامتی خطرے میں ڈالی جارہی ہے۔

بنگلا دیش کے اسٹوڈنٹ لیڈر نے بھارت کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان کردیا

بنگلا دیش نے ترکیہ سے حال ہی میں خریدے ہوئے بیریکٹر ٹی بی ٹو اَنمینڈ ایریل وہیکلز (یو اے ویز) بھارتی سرحد کے نزدیک تعینات کیے ہیں۔ یہ ڈرون چھوٹے پیمانے کے حملوں کے لیے عمدگی سے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ بھی سرحدی نگرانی بڑھارہی ہے۔ بنگلا دیش نے جدید ترین لڑاکا ڈرونز بھارتی ریاست مغربی بنگال کے نزدیک تعینات کیے ہیں۔ بھارتی خفیہ اداروں کا الزام ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بھارتی سرحد سے ملحق علاقوں میں مشکوک سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

بھارتی فوج نے کہا ہے کہ سرحد کے نزدیک جدید ترین ڈرونز کی تعیناتی پریشان کن ہے۔ بنگلا دیش کی بارڈر سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون صرف دفاعی مقاصد کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے نگرانی، خفیہ سرگرمی یا ڈھکی چھپی کارروائیوں کے حوالے سے ظاہر کی جانے والی تشویش بے بنیاد ہے۔

بھارت میں بنگلہ دیش کے سفارتی مشن پر حملہ

مودی سرکار الزام عائد کرتی رہی ہے کہ بنگلا دیش میں سیاسی عدمِ استحکام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر بھارت میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی قیادت یہ الزام بھی عائد کرتی رہی ہے کہ شیخ حسینہ واجد کے دورِ حکومت میں جو مسلم انتہا پسند قابو میں تھے وہ اب بے لگام ہوکر ملک کو شدت پسند مسلم ریاست بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔

Indian forces

High Alert

COVERT OPERATIONS

INDO BANGLA TENSION

TURKISH DRONES