رسولِ اکرمﷺ کا اسمِ گرامی مقبول ترین ناموں میں سرِفہرست
برطانیہ میں جاری کیے جانے والے سرکاری اعداد و شمار کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2023 میں انگلینڈ اور ویلز میں ’محمد‘ مقبول ترین نام رہا۔ اس سے قبل Noah (نوح علیہ السلام) مقبول ترین نام تھا۔
آفس فار نیشنل اسٹیٹسٹکس (او این ایس) نے ناموں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں نو زائیدہ لڑکوں کے لیے ’محمد‘ مقبول ترین نام کی حیثیت سے اُبھرا ہے۔ رسول اکرمﷺ کا نامِ نامی 2016 سے 10 مقبول ترین ناموں میں شامل رہا ہے۔ 2022 میں رسولِ اکرمﷺ کا نامِ نامی دوسرے نمبر پر رہا تھا۔
جارج کو ہٹاکر اولیور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ بچیوں کے ناموں میں اولیویا، امیلیا اور اِسلا مقبول ترین ہیں۔ گزشتہ برس بھی مقبولیت میں اِن کی یہی ترتیب تھی۔
او این ایس نے بتایا کہ سیلیبریٹیز کے ناموں سے بھی متاثر ہوکر لوگ بچوں کے نام رکھتے ہیں۔ پاپ اسٹار بلی ایلِش سے متاثر ہوکر بہت سے بچوں کا نام بلی رکھا گیا ہے۔
چارلس، جارج اور ہیری جیسے روایتی نام اب مقبولیت سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔ نئے والدین میں نئے نام مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.