Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2024 09:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں ایک روپیہ 14 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024ء کو عوامی سماعت کی اوراس پر آج فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

nepra

electricity

electricity prices