Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

دفترخارجہ نے شام میں پاکستانی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی شہری شام کا غیرضروری سفر نہ کریں، ترجمان
شائع 06 دسمبر 2024 05:48pm

دفترخارجہ نے شام میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی شہری شام کا غیرضروری سفر نہ کریں، جو پاکستانی شام میں موجود ہیں وہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حالات بہتر ہونے تک شام کے سفر سے گریز کیا جائے۔

دفتر خارجہ نے شام میں پاکستانی سفارتخانہ کے نمبرز ای میل جاری کردی، پاکستانی شہری شام میں +963 990 138 972 اس نمبر پر فون و وٹس ایپ رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہری +963 987 127 822 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

foreign office

Syria

damascus

Pakistani Citizens

advisory

travel advisory