سردیوں میں گاڑی چلانے سے قبل احتیاطی تدابیر جو بڑے خطرے سے بچا سکتی ہیں
کیا ڈرائیوز حضرات نے موسم سرما کے لیے اپنی گاڑیوں کو تیار کرلیا ہے؟ یہ سوال آپ کو سننے میں عجیب لگ رہا ہوگا مگر اس کی تفصیل جاننا بہت ضروری ہے۔
جی ہاں! سرد موسم میں گاڑی چلانے سے قبل اچھی طرح سے جانچ کرنا آپ کو بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچا سکتا ہے۔
امریکی کمپنی کارفیکس سے پیٹرک اولسن کے مطابق ڈرائیونگ سے پہلے اپنی گاڑی کا تیل اور ٹائر لازمی چیک کریں۔ خستہ یا انڈر انفلیشن ٹائر یعنی ( گاڑی کے ٹائر میں تجویز کی جانے والی ہوا کی کم مقدار) بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہن میں رکھنے والی دوسری چیزوں میں آپ کی کار میں وائپر فلوئڈ کا ذخیرہ کرنا، سروائیول کٹ پیک کرنا، اور گرمائش کے لیے کولنٹ کی سطح کو چیک کرنا شامل ہے۔
اولسن کی تجویز کے مطابق زیادہ برفانی والے علاقوں میں گاڑی لے جانے سے قبل اپنی کار میں روڈ فلئیرز اور آئس اسکریپز( برف کھرچنے والا آلہ ) ضروری ہونا چاہئے۔
زیادہ ٹھنڈ میں آپ کی کار کی بیٹری کمزور پڑ سکتی ہے۔ غیر متوقع مصیبت سے بچنے کے لیے اسے پہلے سے ہی چیک کرلیں۔
اولسن نے بتایا کہ جب آپ برف پر گاڑی چلائیں تو اچانک بریک نہ لگائیں۔ بلکہ برف پر آہستہ سے اور بالکل سیدھا گاڑی چلائیں۔
Comments are closed on this story.