Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن ایک ساتھ، تصاویر وائرل

دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں
شائع 06 دسمبر 2024 11:21am

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی علیحدگی کی افواہیں کئی ماہ سےآن لائن گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے مختلف لوگوں کی جانب سے متعدد دعوے بھی سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افواہوں کے درمیان اس جوڑے نے ایک ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔

گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ کے لیے گانا چھوڑنے کی وجہ بتادی

تقریب سے جوڑے کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ایک تصویر میں ایشوریا اور ابھیشیک کو اداکارہ کی والدہ برندیا کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جوڑے سیلفی کے لیے مسکرا رہے ہیں۔ دونوں نے ایک جیسے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان دونوں کو تصاویر میں ایک ساتھ دیکھ کر اب علیحدگی کی افواہوں کو دم تور دینا چاہیے۔

ابھیشیک اور ایشوریا رائے بچن کی طلاق کی افواہیں گزشتہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب یہ جوڑا جولائی میں ایک ہائی پروفائل شادی میں الگ سے پہنچے۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب ابھیشیک نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کو پسند کیا جس میں ”گرے طلاقوں“ میں اضافے پر بحث کی گئی، جس نے طلاق کی افواہوں کو مزید ہوا دی۔

تاہم دونوں جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan