اسپتال کی لفٹ گر گئی، کچھ دیر قبل بچے کو جنم دینے والی خاتون چل بسی
بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے میرٹھ میں اسپتال کی لفٹ گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی موت سے چند روز قبل بچے کو جنم دیا تھا مگر لفٹ گرنے سے وہ ہلاک ہوگئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشمہ نامی خاتون لفٹ میں موجود تھیں جسے اسٹریچر پر گراؤنڈ فلور پر موجود جنرل وارڈ میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، بھارتی پولیس کے مطابق خاتون کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت واقع ہوئی۔
جوان سال پائلٹ خودکشی سے ہلاک، بوائے فرینڈ گرفتار
اس حادثے سے اسپتال میں افراتفری مچ گئی، خاتون کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا جس دوران ڈاکٹر اور عملہ وہاں سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا مقدمہ اسپتال کے ڈاکٹر، منیجر اور عملے کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.