سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر داخل ہو کر دھمکی دینے والا شخص گرفتار
سپر اسٹار سلمان خان کو دی جانے والی دھمکیوں اورہراساں کرنے کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکاہے۔ منگل کے روز دبنگ اسٹار کی شوٹنگ سیٹ پر ایک مشتبہ شخص غیر قانونی طور پر داخل ہوگیا تو پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ جب اس شخص سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ ’میں بشنوئی کو بولوں کیا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو ملنے والی دھمکی کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی، انہیں گینگسٹر کے نام پر مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جب سپر اسٹار کی شوٹنگ سیٹ پر ایک مشتبہ شخص غیر قانونی طور پر داخل ہوگیا تو پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔ جب اس شخص سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے کہا کہ ’میں بشنوئی کو بولوں کیا؟‘ مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔ شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں اس شخص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ابھیشیک بچن کا بیویوں سے متعلق چونکا دینے والا بیان، ویڈیو وائرل
یادرہے کہ 1998 کے کالے ہرن کے شکار کے معاملہ کو لے کر سلمان خان کو لارنس بشنوئی کے نام پر مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ بشنوئی قبیلے میں کالے ہرن کو مقدس جانور مانا جانتا ہے سلمان خان پر کالے ہرن کا شکار کرنے کے الزام کے بعد گینگسٹر سلمان خان کو ملزم مانتا ہے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے۔ بشنوئی گروپ کی جانب سے سلمان خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
پچھلے ماہ سپر اسٹار کو لارنس بشنوئی سے ان کا نام جوڑنے والے گانے کی وجہ سے دھمکی ملی تھی ۔
ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو موصول ہوئے دھمکی آمیز پیغام میں ایک گانے کا ذکر تھا، جس میں مبینہ طور پر سلمان خان اور لارنس بشنوئی دونوں کے نام ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ذمہ دار گلوکار کو ایک ماہ کے اندر برے نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ میسیج میں لکھا ہوا تھا کہ نغمہ نگار کی حالت ایسی ہو جائے گی کہ وہ گانا نہیں لکھ سکے گا۔ سلمان خان میں ہمت ہے تو اسے بچا لے۔
وہیں پولیس نے حال ہی میں سلمان کو دھمکیاں دینے کے سلسلے میں ایک 32 سالہ بھیخا رام عرف وکرم کو کرناٹک کے حویری سے گرفتار کیا تھا۔ یہ شخص اصل میں جالور، راجستھان کا رہنے والا ہے۔ اسے مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.