Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی درہم برہم، لوگ گھروں میں محصور

پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے
شائع 06 دسمبر 2024 09:03am
اسکریب گریب/  روئٹرز
اسکریب گریب/ روئٹرز

امریکا میں برفانی طوفان نے معموملات زندگی درہم برہم کردیئے۔ ریاست اوہائیو، پنسلوانیا اور نیویارک میں پانچ فٹ تک برف پڑچکی ہے اور برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سڑکیں برفباری سے ڈھک گئیں اور راستے بند اور متعدد پروازیں معطل کردی گئیں۔ لیکس ایری اور اونٹاریو میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکا اور کینیڈا میں برفباری مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمال میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی دس کلومیٹر جبکہ مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے باعث امریکی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام نے زلزلے کے ساتھ کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی جسے بعد ازاں کینسل کردیا گیا تاہم افٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہوگیا۔۔ کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

America

snow fall