چیمپئینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولا مان لیا، بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی پر پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولا مان لیا ہے، اگلے سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ”کرک انفو“ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں ہوا۔
کرک انفو کے مطابق منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا، پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلےگا۔
پی سی بی نے پچھلے ہفتے پارٹنر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.