Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

جنوبی وزیرستان اور لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 8 خوارج ہلاک 2 گرفتار

ہلاک خارجی خان محمد عرف خورئےدہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2024 09:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارجیوں کے موجودگی کی اطلاعات پر صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، جس میں آٹھ خوارج مارے گئے جبکہ دو کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں مطلوب خوارج سرغنہ خان محمد عرف خورئے سمیت دو خوارج مارے گئے، جب کہ دو خوارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

ہلاک خارجی خان محمد عرف خورئے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا اورشدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ خوارج مارے گئے، علاقے میں موجود کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

security forces