Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچپن کی کس عادت نے بل گیٹس کو ارب پتی بنایا؟

امریکی ارب پتی نے بچپن سے جوانی تک مطالعہ اور مشاہدہ کیا، آج کے بچے اسمارٹ فون سے چمٹے رہتے ہیں۔
شائع 05 دسمبر 2024 06:48pm

مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس کئی بار دنیا کے امیر ترین فرد رہ چکے ہیں۔ اس وقت بھی وہ دنیا کے مالدار ترین افراد میں سے ہیں۔ بل گیٹس کو بے مثال کامیابی سے ہم کنار کرنے میں کئی خصوصیات نے غیر معمولی مدد دی۔ وہ کہتے ہیں اگر میں آج کے دور میں ہوتا تو شاید ایسی کامیابی حاصل نہ کر پاتا۔

بل گیٹس کہتے ہیں آج کے بچے اور نوجوان اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کی بھول بھلیوں میں گم ہوکر اپنے مقاصد بھول جاتے ہیں، اہداف کے حصول کی لگن بھی کھو بیٹھتے ہیں۔

بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگر وہ بچپن اور جوانی کے دور میں دوستوں کے ساتھ گھوم پھر کر ماحول کا مشاہدہ نہ کرتے اور کتابوں میں گم ہوکر بھرپور علم حاصل نہ کرتے تو تین ہزار ارب ڈالر کے اثاثوں والی کمپنی کی بنیاد نہ رکھ پاتے۔

بل گیٹس لکھتے ہیں میں پڑھتا بھی بہت تھا اور دوستوں کے ساتھ خوب گھومتا پھرتا بھی تھا۔ خوب پڑھنے کے بعد بل گیٹس کو تنہائی میں سوچنا بھی بہت پسند تھا۔

جب کبھی لوگوں کی طرزِ فکر و عمل سے الجھن محسوس ہوتی یا تھکن کا احساس ہوتا تو بل گیٹس اپنے کمرے میں بند ہوکر کتابوں میں گم ہو جایا کرتے تھے۔ گہری سوچ ہی نے اِتنی بھرپور کامیابی کی راہ ہموار کی۔

بل گیٹس نے اپنی بلاگ پوسٹ میں دی اینکشیس جنریشن نامی کتاب پڑھنے کا مشورہ بھی دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طور اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا نے بچوں کے ذہن بدل ڈالے ہیں۔ بل گیٹس کہتے ہیں کہ کھیل کود اور سیر سپاٹے سے تخلیقی طرزِ فکر پروان چڑھتی ہے۔

Bill Gates

OBSERVATION

EXTENSIVE TRAVEL

THE ANXIOUS GENERATION

OUTGOING NATURE

DEEP THINKING

AVID READING