9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد
تمام ملزمان کا صحت جرم سے انکار، 16 دسمبر کو گواہان طلب
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی کو گاڑیاں جلانے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی، جس کیلئے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی۔ تاہم، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔
Shah Mehmood Qureshi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.