Aaj News

ہفتہ, مارچ 22, 2025  
22 Ramadan 1446  

طالبعلم کی ہلاکت، چیف سیکورٹی افسرکی معطلی تک احتجاج رہیگا، ناظم اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی

فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، طلبا تنظیم سیاست کر رہی ہے، واقعے میں طالب علم کے جاں بحق ہونے پرافسوس ہے، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2024 08:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہونے کے بعد طلبا مشتعل ہوگئے انڈرپاس اور کینال روڈ مکمل بند کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے عمار نامی طالبعلم پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طالبعلم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا فائرنگ کے بعد پنجاب یونیورسٹی میں حالات کشیدہ ہوگئے اور طلبا نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے انڈرپاس کیمپس اورمین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا۔

نجی کالج میں طلبا سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، طلبہ کا غم و غصہ ٹھنڈا نہ ہوسکا، مختلف شہروں میں احتجاج

طلبا تنظیم نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم رانا عمار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کیا جس مذمت کرتے ہیں۔ جامعہ پنجاب میں دن دیہاڑے عام طلبا پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہے۔

تہہ خانے میں قائم کوچنگ سینٹر میں اچانک پانی بھرنے سے 3 طلبہ ہلاک

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی انتظامی کی ہنگامی پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، طلبا تنظیم کی فائرنگ کی اطلاع پر کیمپس کی تمام مذکورہ جگہوں کی چھان بین کی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف نےمذکورہ جگہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے گئے کسی بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں فائرنگ کا واقعہ نہیں مللا۔

پنجاب یونیوسٹی کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کےواقعےکا کوئی عینی شاہد نہیں ملا کسی بھی جگہ سےنہ گولی کا شیل یا خون نہیں ملا۔

ایبٹ آباد یونیورسٹی، میوزیکل نائٹ کیخلاف احتجاج کرنیوالے 7 طلبا کا داخلہ منسوخ

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء واقعہ گھڑکرسیاست کر رہی ہے، جینڈر اسٹڈیز کےطالبعلم عمارکےجاں بحق ہونے پرافسوس ہے، اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی انتظامیہ پرجان بوجھ کرالزام تراشی کررہی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامی کانفرنس میں بتایا کہ طالبعلم پنجاب یونیورسٹی کےایڈمن آفیسرکا بھانجا ہے، اسلامی جمعیت طلباء یونیورسٹی انتظامیہ پرجان بوجھ کرالزام تراشی کررہی ہے، اسلامی جمعیت طلباء کے کارکنوں نےایڈمن بلاک پرحملہ کیا، شیشےتوڑے، تنظیم کے کارکنوں نےکنٹین پرحملہ کرکےتوڑ پھوڑ بھی کی، انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، طلبا،اساتذہ ملازمین سےدرخواست ہےکہ سنی سنائی باتیں پریقین نہ کریں،پولیس سےرابطہ ہے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

لکھنؤ یونیورسٹی کے طلبہ کا مفت کھانے کیلئے شادی ہال پر دھاوا، باراتیوں سے لڑائی

طلبا تنظیم نے انڈرپاس کیمپس اور مین کینال روڈ کو مکمل بند کردیا ہے جس ٹریفک کی روانی متاثراورلوگوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، طلبا نے پی ایم جی چوک اور بھیکوال چوک کو بھی بند کرکے آمد و رفت سے روک دیا۔

ظلبا کے احتجاج کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی او لاہورکی ڈویژنل ایس پی کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لئے ڈائیورشن لگا دی اوراحتجاج ختم ہونے تک مین کینال روڈ استعمال نہ کرنے کی ہدایت ہے۔شہری رہنمائی کے لئے راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

چیک ری پبلک کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک اور 24 زخمی

دوسری جانب ناظم اسلامی جمعیت طلبا پنجاب یونیورسٹی حافظ انعام کی طالب علم کے ہلاکت کے واقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ پنجاب کا سیکیورٹی سسٹم فیل ہوچکا ہے یہاں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اسلحہ کیسے آیا ، یہ بڑا سوال ہے، یونیورسٹی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اب تک اسکی تحقیقات کیوں نہ ہوسکیں اورانتظامیہ واقعےکو ماننےسے انکاری ہے، کبھی کہتےواقعہ ہوا ہی نہیں، کبھی کہتے ہیں واقعہ 3 بجےہوا۔

حافظ انعام نے کہا ہمارا مطالبہ ہے چیف سیکورٹی افسرکو فی الفورہٹایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اگرسب کچھ ہم طلبا نے ہی بتانا ہےتوچیف سیکورٹی آفیسرکا کیا کام ہے، ہماری اطلاعات کےمطابق واقعہ جمنیزیم کے پاس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے یونیورسٹی کےپرامن ماحول میں اسلحہ کی اجازت کیوں دی گئی، یونیورسٹی میں اگراسلحہ آرہا ہے تو اسکو کس نے روکنا ہے ، جب تک چیف سیکورٹی آفیسر کو نہیں ہٹایا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

students