Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان سے ٹکر لینے والا گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے اندر کی بات کہہ ڈالی

وہ 19 اور 20 کی دہائیوں میں SRK کے ہٹ گانوں کے پلے بیک سنگر تھے
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2024 04:05pm

بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ، جنہوں نے شاہ رخ خان پر پکچرائز کیے گئے کچھ مشہور گانے گائے ہیں، نے سپر اسٹار کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات پر کھل کر بات کی۔

گلوکار، جو 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں SRK کے بہت سے ہٹ گانوں کے پیچھے ایک مقبول آواز تھے، نے کہا کہ شاہ رخ کے ساتھ ان کے اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب انہیں لگا کہ انہیں ان کے کام کے لیے صحیح طریقے سے کریڈٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔

وویک اوبرائے نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا؟ آخر کار وجہ بتادی

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیجیت نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ایس آر کے کے لیے گانا کیوں چھوڑ دیا۔ جب عزت نفس مجروح ہوتی ہے، تو آپ کو یہ کہنے کی ضرورت پیش آجاتی ہے کہ ’بس بہت ہو گیا۔‘ میں اس (شاہ رخ) کے لیے گانا نہیں گا رہا تھا میں اپنے کام کے لیے گا رہا تھا۔ لیکن جب میں نے دیکھا کہ وہ سب کو تسلیم کر رہاہے ۔ لیکن گلوکار کو تسلیم نہیں کر رہا تھا، تو میں نے سوچا، میں اس کی آواز کیوں بنوں؟ ابھیجیت نے کہا۔

سب سے بڑ ی بات یہ ہے کہ وہ گلوکار بھی جو میرے ہم عصر تھے، جنہوں نے ان فلموں میں کام کیا تھا، بعد میں میرے پاس آئے اور کہا، ’دادا، یہ غلط ہے۔‘ میں نے ان سے کہا، آپ سب بھی رک جائیں۔ میں دیکھوں گا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔ یہ صرف ایک بار نہیں ہوا۔ یہ دو فلموں میں ہوا. میں نے ان سے کہا کہ وہ جا کر فرح (خان) سے بات کریں، جب تک آپ کریڈٹ نہیں دیں گے ہم اس فلم کے لیے گانا نہیں گائیں گے۔ میں SRK کو براہ راست کہوں گا، ”میں آپ کے لیے نہیں گاؤں گا جب تک آپ تسلیم نہیں کریں گے“، انہوں نے مزید کہا۔

دراڑ کے باوجود، ابھیجیت نے کہا کہ انہیں شاہ رخ سے کوئی رنجش نہیں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ میرا ایس آر کے سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے، لیکن شاہ رخ اب اتنا بڑا اسٹار بن چکا ہے کہ اب وہ ایک عام انسان نہیں رہا۔ یہاں تک کہ اسے شاید احساس نہیں ہے کہ وہ کس سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تو میں اس سے کچھ امید کیوں رکھوں؟

ابھیجیت نے کہا میں اب بھی وہی شخص ہوں جو میں تھا میں اپنے طریقے سے اور رفتارسے بڑھ رہا ہوں۔ میں اس سے 5-6 سال بڑا ہوں۔ اس کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے، اور میں بھی 60 کی دہائی میں ہوں۔

گلوکار نے مزید کہا کہ ہم دونوں میں انا ہے۔ ہماری سالگرہ میں صرف ایک دن کا فرق ہے۔ ہم دونوں کا برج عقرب ہے ہیں۔ لیکن میں سب سے بڑا سکورپیو ہوں۔ مجھے اس کی یا اس کے تعاون کی ضرورت نہیں ہے،“ گلوکار نے کہا۔

وریں اثنا، ابھی حال ہی میں برطانوی پاپ سٹار دعا لیپا نے ایک لائیو کنسرٹ کے دوران بادشاہ کے گانے ”وہ لڑکی جو سب سے الگ ہے“ کے ساتھ اپنے گانے کا میشپ کیا۔ جب کہ یہ پرفارمنس ہندوستان میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ ابھیجیت کے بیٹے جے بھٹاچاریہ کی طرف سے بھی تنقید کی گئی، جس نے گلوکار کو اپنے والد کو کریڈٹ نہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ابھیجیت اور شاہ رخ نے کئی مشہور ٹریکس پر ایک ساتھ کام کیا۔ بادشاہ کے ”وہ لڑکی جو سب سے الگ ہے“ سے لے کر چلتے چلتے کے ٹائٹل ٹریک تک، گلوکار کی آواز 90 کی دہائی کے آخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں SRK کے آن اسکرین چارم کے لیے لازمی تھی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات