Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے معاملات رک گئے

جے شاہ کے جانے کے بعد بی سی سی آئی کے معاملات کون چلارہا ہے
شائع 05 دسمبر 2024 10:54am

بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے آئی سی سی سربراہ بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی ہے جس پر اب تک تقرری نہیں کی گئی۔

سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے یکم دسمبر کو چیئرمین آئی سی سی کی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کے جانے کے بعد عبوری سیکرٹری بھارتی بورڈ مقرر نہیں کیا جا سکا، روز مرہ کے امور کے لیے بورڈ میں سیکرٹری کی تقرری ضروری ہے۔

جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

جے شاہ کے متبادل کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، سیکرٹری کے عہدے کے لیے بورڈ کے جوائنٹ سیکریٹری دیوجیت سائیکیا کا نام زیرِ غور ہے۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے انیل پٹیل بھی سیکرٹری کی دوڑ میں شامل ہیں، بھارتی بورڈ کے قوانین کے مطابق 15 جنوری تک جے شاہ کے متبادل کی تقرری کرنا ہے۔

روز مرہ کے معاملات پر سیکریٹری کے دستخط ہونے ہیں، سیکریٹری کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے بورڈ کے معاملات رکے ہوئے ہیں۔

BCCI

Indian Cricket Board

jay shah

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

JAY SHAH TO TAKE CHARGE

new icc chairman