Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پُشپا 2‘ کی اسکریننگ میں خاتون کی ہلاکت پر اَلو ارجن کے خلاف مقدمہ درج

زخمیوں میں ہلاک ہونے والی خاتون کا 9 سالہ بیٹا بھی شامل،، پشپا ٹو کا ٹکٹ ڈھائی ہزار روپے میں بکنے لگا
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2024 07:07pm

جنوبی بھارت کے سپر اسٹار اَلو ارجن کی فلم ”پشپا 2: دا رول“ کا دیوانہ وار آغاز سانحہ میں بدل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دسمبر کو ہندوستانی فلم کی دنیا بھر میں ریلیز سے پہلے اَلو ارجن اسٹارر “پشپا 2 “ کی ایک خصوصی اسکریننگ حیدرآباد میں منعقد کی گئی تھی۔

پشپا 2 کی دھماکہ خیز انٹری، ایڈوانس میں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت

اطلاع کے مطابق، اَلو ارجن بھی اپنے مداحوں کے ساتھ فلم کو دیکھنے کے لیے حیدرآباد کے مشہور سندھیا تھیٹر میں موجود تھے۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے پہنچی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر ہجوم میں اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجےمیں ایک 35 سالہ خاتوں ہلاک ہوگئی جبکہ چند افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ہلاک ہونے والی خاتون کا 9 سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس نے اس حادثے کا مقدمہ اَلو ارجن کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں اَلو ارجن کے ساتھ سندھیا تھیٹر کی انتظامیہ کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق اَلو ارجن کے پہنچتے ہی تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچی تھی، لوگوں کے ہجوم کے باعث تھیٹر کا مرکزی دروازہ گرگیا تھا۔ پولیس نے ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کیا۔ جس پر لوگ مشتعل ہوگئے۔ پولیس نے حالت کنٹرول میں کرنے کے لیے مزید نفری طلب کرلی۔

35 سالہ ریوتی سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے دوران بے ہوش ہوگئی تھی اور اسے علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت ریوتی کے طور پر کی گئی ہے جو اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ شو دیکھنے آئی تھی۔

اسکریننگ کے دوران فوت ہونے والی خاتون کے علاوہ تین دیگر لوگ بھی سندھیا تھیٹر میں بے ہوش ہوگئے اور ان میں دو بچے بھی شامل تھے، بے ہوش ہونے والے شائقین کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پشپا2 نمائش سے پہلے ہی مقبولیت حاصل کرچکی ہے اورممبئی اور دہلی کے بڑے سنیما گھروں میں ٹکٹ کی قیمت 2500 بھارتی روپے سے بھی زیادہ ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات