دوست کا رونالڈو کے مسلمان ہونے کے حوالے سے بڑا انکشاف
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دل اسلام کی طرف جھک رہا ہے۔ وہ بہت جلد حلقہ بگوشِ اسلام ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور پرتگالی فٹبالر کے ساتھی ولید عبداللہ نے بتائی ہے۔
ولید عبداللہ نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ رونالڈو اسلامی تعلیمات اور سعودی ثقافت میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔
رونالڈو النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے گول کرنے کے بعد سجدہ بھی کرچکے ہیں اور کھلاڑیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل کریں اور ہمیشہ نماز پڑھتے رہیں۔ رونالڈو مشق کے دوران اذان ہونے پر کوچ سے کہتے ہیں کہ نماز کے لیے وقفہ دیا جائے۔
رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان گزشتہ جنوری میں ڈھائی سالہ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز دے گا۔