Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کابینہ نے فوتی کوٹہ ختم کرنے کی منظوری دے دی

صوبے میں متوفی کوٹہ کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، وائس چانسلرز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری
شائع 04 دسمبر 2024 09:24pm
فائل فوٹؤ
فائل فوٹؤ

سندھ کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ”فوتی کوٹہ“ ختم کرنے کی منظوری دے دی.

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی زیرقیادت سندھ حکومت نے اعلان کیا کہ صوبے میں متوفی کوٹہ کے تحت مزید بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔

سندھ کابینہ میں توسیع: بڑے نام سامنے آگئے

اس سے قبل دورانِ ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کو اس کوٹہ کے تحت تبدیل کیا جاتا تھا۔ کابینہ نے دیہی آبادیوں کو صاف پانی اور صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دی۔

سندھ کابینہ نے سندھ پیپلز رورل سوک سروسز کے قیام کی منظوری دی، اور وائس چانسلرز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دی۔

سندھ حکومت میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، مکیش کمار اور بابل بھیو کی دوبارہ انٹری

کابینہ نے یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے معیار میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ خودکار الیکٹرانک وینڈنگ مشینوں کی تنصیب کی منظوری دے دی۔

تعلیمی بورڈز میں مسائل اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کابینہ نے سندھ آئی ٹی کمپنی کے قیام کے قواعد میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔

مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی، بڑا عہدہ مل گیا

سکھر آئی بی اے کے ساتھ جنرل اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں توسیع کی گئی، جس سے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں کو یقینی بنایا گیا۔ .

sindh cabinet