خیبر پختنوخوا حکومت کا یکم جنوری سے لائف انشورنس اسیکم شروع کرنے کا فیصلہ
خیبر پختنوخوا حکومت نے اگلے سال یکم جنوری سے لائف انشورنس اسیکم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شہریوں کی لائف انشورنس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت ادا کرے گی۔
انشورنس اسکیم کے تحت خاندان کے سربراہ کے سرکاری اسپتال یا صحت کارڈ کے پینل پر موجود کسی بھی اسپتال میں انتقال کی صورت میں رقم حکومت ادا کرے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ادویات لے کر ضلع کرم پہنچ گیا
60 سال تک کی عمر کے شخص کے انتقال کی صورت میں 10 لاکھ جبکہ 60 سال سے اوپر کی عمر کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ نے اجلاس میں صوبائی اسلامک تکافل انشورنس کمپنی کے قیام کے لیے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام تر اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔