Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس، بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

ضمانت منسوخی کی درخواست ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی
شائع 04 دسمبر 2024 08:44pm

توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کل سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔

ضمانت منسوخی کی درخواست ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ، بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہی ہیں، عدالت ان کی ضمانت منسوخ کرے۔

عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج، بہنوں پر جرمانہ عائد

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔

pti leader

bushra bibi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Bushra Bi bi Bail