قصبہ کالونی میں 2 مبینہ ڈاکوؤں کی ہلاکت، ’مقتول کی کال ریکارڈنگ سامنے آنے پر پولیس مقابلہ مشکوک قرار پایا‘
قصبہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک دو مبینہ ملزمان کے لواحقین کا ایس ایس پی ایسٹ کے دفترکے سامنے احتجاج،مظاہرین دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی۔
پولیس نے اسکریپ کے تاجر مبارک شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا، اہل خانہ کے احتجاج اورمقتول کی آڈیو کال ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد مبینہ مقابلہ مشکوک قرار پایا اورایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔
کراچی: مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق، لواحقین کا سپرہائی وے پر دھرنا
پولیس کے مطابق ایس ایس پی ساوتھ ساجد سدوزئی نے آج جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس کے بعد پولیس چوکی پہنچے، مظاہرین سے مذاکرات کئے، مبینہ مقابلے میں شامل تمام پولیس اہلکاروں اورڈی ایس پی کے بیانات بھی لیے،چوکی انچارج اقرار اوردیگر پولیس اہلکاروں کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں کے بیانات حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ سے اغوا بچہ بارہویں روز بھی بازیاب نہ ہوسکا، پہیہ جام ہڑتال جاری
مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ ملزمان کے لواحقین، علاقہ مکین کا ایس ایس پی ویسٹ کے دفتر کے باہر احتجاج باعث اورنگی ٹاؤن پونے پانچ چورنگی آنے جانے والے دونوں جانے والوں راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ پولیس اورمظاہرین میں مذاکرات کے بعد اور پولیس کی یقین دہانی احتجاج ختم کردیا۔
Comments are closed on this story.