وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر ادویات لے کر ضلع کرم پہنچ گیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حکم پر ان کا ہیلی کاپٹر ادویات لے کر ضلع کرم پہنچ گیا ، حکام کے مطابق پارا چنار میں جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات کی قلت کے معاملے پر حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے میں ادویات پہنچانا شروع کر دی ہیں۔
سرکاری حکام کے مطابق مرکزی سڑک کی بندش کے باعث پارا چنار میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی، تاہم اب ادویات کی ترسیل کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال ہو رہا ہے۔
کُرم کشیدگی: کل گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں، گورنر فیصل کنڈی
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیف سیکریٹری خیبر پختو نخوا ندیم اسلم نے کہا کہ ضلع کرم میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں، وہاں فائر بندی پر مکمل عمل جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی پارا چنار بھیجی جائیں گی، علاقے میں امن بحال کر رہے ہیں، جلد سڑکوں کو بھی کھول دیا جائے گا۔
کُرم میں امن کے قیام کیلئے 125رکنی جرگہ متحرک، پولیس کی نفری بڑھانے کا فیصلہ
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ ضلع کرم سے ججوں اور ان کے اہل خانہ کو باحفاظت واپس لے آئے ہیں۔