Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج، بہنوں پر جرمانہ عائد

جیل انتظامیہ نے جواب اے ٹی سی میں داخل کروا دیا
شائع 04 دسمبر 2024 08:07pm

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی جیل میں ملاقات کرانے کی درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیا، ساتھ ہی عمران خان کی بہنوں پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دائر کی تھی، یہ درخواست بانی پی ٹی آئی سے دو دسمبر کو ملاقات نہ کروانے پر دائر کی گئی تھی۔

پولیس نے عالمگیر خان کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا

درخواست پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، درخواست میں 3 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالتی حکم کے بعد جیل انتظامیہ نے جواب اے ٹی سی میں داخل کروایا جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے 3 دسمبر کو جیل میں ملاقات کی ہے۔

رینجرز کے زیرِ حراست افراد کو کہاں رکھتے ہیں؟ جسٹس صلاح الدین پنہور

عدالت نے کہا کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں۔

imran khan

imran khan sisters

ATC Rawalpindi