پولیس نے عالمگیر خان کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے اور انہیں گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے عالمگیر خان کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
عالمگیر خان کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما آج صبح ہی کراچی پہنچے تھے۔
پولیس نے عالمگیر خان محسود کو گلشن اقبال میں ان کی رہائش گاہ سے اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر گرفتار کیا۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمگیر خان آج اسلام آباد سے اپنے گھر پہنچے تو ان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار دیا۔
راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کو فوری رہا جائے ہم اس گرفتاری کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔