ایڈز کے مریض کی کٹی پھٹی لاش برآمد، مخصوص اعضاء غائب
بھارت میں ایڈز کے ایک مریض کی انتہا مسخ لاش ملی ہے۔ ملزمان نے حساس اعضا نکال لیے تھے۔ 25 مقتول شادی شدہ تھا تاہم اُس کے سیل فون پر چیٹ ریکارڈ کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ کسی مرد سے اُس کے ”تعلقات“ تھے۔
مسخ لاش دہلی میں پالم وِہار ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ملی۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کے جسم پر جا بہ جا چاقو کے وار کے نشانات تھے۔
پولیس کو شخص کی لاش 27 نومبر کو ملی۔ لاش کے گلنے سڑنے کا عمل شروع ہوچکا تھا۔ وہاں سے گزرنے والے ایک راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کے پاس ہی سیل فون بھی ملا۔
25 نومبر کو دوارکا سیکٹر 23 کے پولیس اسٹیشن میں گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ یہ شخص ایک ای کامرس کمپنی میں ایگزیکٹیو کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول کے سر پر بڑے پتھر یا اینٹ سے وار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص پالم وِہار ریلوے اسیٹیشن یارڈ کی طرف جارہا تھا اور دو افراد اس کا تعاقب کر رہے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے دونوں افراد سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے تاہم ان دونوں کا اس قتل سے کسی بھی طرح کا تعلق ثابت نہیں ہوسکا۔
پولیس اس امر کا جائزہ لے رہی ہے کہ مقتول کی ہم جنس پرستی یا بیماری کا اس واردات سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔