’پشپا 2‘ کی ریلیز روکنے کی درخواست دینے والے کو عدالت سے بھاری جرمانہ
بھارتی عدالت نے فلم ’پشپا 2‘ کی ریلیز روکنے کی درخواست مسترد کردی، عدالت نے درخواست گزار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
تلنگانہ ہائیکورٹ نے تیلگو فلم ’پشپا 2‘ دی رول کی ریلیز روکنے کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی ہے، عدالتی فیصلے کے بعد کل 5 دسمبر کو فلم کے پریمیئر کا راستہ صاف ہو گیا تھا۔
پشپا 2 کی دھماکہ خیز انٹری، ایڈوانس میں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت
سکندرآباد کے رہائشی سرا اپو سری سائلم کی طرف سے عدالت میں دائر درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ فلم اپنے پیشرو ’پشپا: دی رائز‘ کی طرح غیر قانونی سرگرمیوں کو بڑھا وا دے سکتی ہے، جس میں ریڈ سینڈرز کی اسمگلنگ کی تصویر کشی کی گئی تھی۔
بھارتی کامیڈین کو اغوا کیا گیا تھا، اہلیہ کا انکشاف
عدالت نے فلم کی ریلیز روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالتی وقت ضائع کرنے پردرخواست گزار پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے جرمانے کی رقم اسمگل شدہ خواتین اور بچوں کی مدد کے لیے وقف فلاحی تنظیموں کو دینے کی ہدایت کر دی۔